پاکستان کیلئے 40 ارب ڈالر کے معاشی ترقیاتی فریم ورک پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اس دورے کے دوران عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان 40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لیے مؤثر عملدرآمد پر بات ہوگی، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت فنڈنگ کے مؤثر استعمال پر عملدرآمد بارے جائزہ ہوگا۔ حکام نے مزید بتایا کہ وفد ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لے گا […]