اہم خبریں

اداکارہ ہانیہ عامر ہسپتال، آکسیجن لگے تصویر سامنے آنے پر مداحوں کا اظہار تشویش

26

 پاکستان انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، اداکارہ نے نہ صرف پاکستان ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں بلکہ فلموں میں بھی کمال کی اداکاری کی ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارتی پنجابی فلم ’ سردار جی تھری‘ میں ان کو کاسٹ کیا گیا،  اداکارہ کی ایک نئی تصویر نے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔

اداکارہ ہانیہ عامر کی وائرل ہونے والی تصویر میں انہیں کسی ہسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے، منہ پر آکسیجن پمپ لگا ہوا ہے، تصویر کو اداکارہ نے اپنے آفیشل فیس بک اکاونٹ پر اپلوڈ کیا جس کے سامنے آتے ہی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، کمنٹ سیکشن میں ہانیہ کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں، کچھ صارفین نےپاکستانی اداکارہ کی اس تصویر پر تنقید بھی کی۔

کمنٹس سیکشن میں صارفین یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ اداکارہ ہانیہ عامر کو کیا ہوا ہے؟ تاحال انہیں وائرل کی گئی تصویر کا جواب نہیں ملا اور نہ ہی ہانیہ نے اس تصویر پر لب کشائی کی ہے۔