اہم خبریں

ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ : پاکستان کے حسنین اختر فائنل میں پہنچ گئے

15

پاکستان کے ابھرتے ہوئے کیوئسٹ حسنین اختر نے بحرین میں جاری آئی بی ایس ایف(IBSF) ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کےلیےکوالیفائی کرلیا۔

آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ بحرین کے شہر مانامہ میں جاری ہے جہاں حسنین نےآج پہلے کوارٹر فائنل اور پھر سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کی۔

صبح کے سیشن میں حسنین نے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے کیشٹوف چیپنک کو 1-3 سے شکست دی جس کے بعد سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ ایک اور پولیش پلیئر سے ہوا ۔