اہم خبریں

’اپنی چھت اپناگھرمنصوبہ‘198ارب4کروڑروپےکی سپلیمنٹری ڈیمانڈ

23

لاہور(کیوڈی نیوز)پنجاب حکومت کا5لاکھ خاندانوں کواپناگھردینےکاعزم، اپنی چھت اپناگھرمنصوبہ مزیدوسعت اختیارکرےگا۔

بلاسودقرضوں کیلئے198ارب4کروڑروپےکی سپلیمنٹری ڈیمانڈکردی گئی، محکمہ ہاؤسنگ نےمحکمہ خزانہ اورپی اینڈڈی بورڈکوسمری ارسال کردی۔

حکام کے مطابق رواں مالی سال میں کم بجٹ مختص ہونےکےباعث سپلیمنٹری گرانٹ مانگی گئی ،اوڈی پی بلاک سےفنڈزکےاجراکی ڈیمانڈکی گئی ہے ۔

مستحق افراد کو15لاکھ روپےبلاسودقرض فراہم کیاجائےگا، منصوبےکی توسیع سےلاکھوں خاندان مستفیدہوں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کےاحکامات پرپروگرام کادائرہ کاربڑھایاجائےگا۔