ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں نمایاں اضافہ
18
لاہور(کیوڈی نیوز)شہر میں مہنگائی کا سلسلہ تھم نہ سکا، روزمرہ استعمال کی اشیاء کے بعد اب آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فلور ملز ریٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 1350 روپے میں دستیاب ہے۔صدر کریانہ فروش یونین محمد عارف کا کہنا ہے کہ پرچون میں آٹے کی قیمت 1380 روپے تک جا پہنچی ہے، جس سے شہریوں پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔
یاد رہےکیو ڈی نیوز کے پروگرام ّّصدائے صحرٗٗ میں پہلے ہی انکشاف کر دیا گیا تھا کہ چینی کے بعد آٹے کا بحران بھی آنے والا ہے
