• راولپنڈی میں پاکستانی نژاد فیملی اور کراچی میں غیر ملکی شہری سے لوٹ مار
  • ضلع کرم میں امدادی اشیاء کی قافلے پر فائرنگ، حالات کشیدہ، گاڑیوں کو روک لیا گیا
  • وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے، صوبائیت کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے۔
  • ہمارا بیانیہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوشحال بنانا ہے: نواز شریف
  • پتوکی: گٹر میں گرنے سے معمر خاتون اور نوجوان جاں بحق
تازہ ترین

ضلع کرم میں امدادی اشیاء کی قافلے پر فائرنگ، حالات کشیدہ، گاڑیوں کو روک لیا گیا

پشاور: (کیو ڈی نیوز) ضلع کرم میں امدادی اشیاء کے قافلے پر ایک بار پھر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے علاقے اوچت میں حملہ آوروں کی جانب سے 100 گاڑیوں پر مشتمل ٹرکوں کے قافلے پر فائرنگ کی گئی، علاقے سے گزرتے وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق 7 مقامات سے حملہ آوروں نے قافلے پر فائرنگ کی اور گاڑیوں کو لوٹنا شروع کر دیا، اس دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری ردعمل دیا گیا اور لوٹ مار میں ملوث عناصر پر گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوابی فائرنگ کی گئی۔

لوئر کرم میں حالات کشیدہ ہونے پر قافلے کو ٹل کے مقام پر روک لیا گیا، حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

یاد رہے کہ 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے کرم کے لئے روانہ ہوا تھا۔

دوسری جانب ضلع کرم میں کوہاٹ امن معاہدے کے تحت متحارب فریقین کے بنکرز کے خاتمے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم اور اپر کرم میں موجود مورچوں کو مسمار کیا جا رہا ہے تاکہ علاقے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *