• راولپنڈی میں پاکستانی نژاد فیملی اور کراچی میں غیر ملکی شہری سے لوٹ مار
  • ضلع کرم میں امدادی اشیاء کی قافلے پر فائرنگ، حالات کشیدہ، گاڑیوں کو روک لیا گیا
  • وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے، صوبائیت کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے۔
  • ہمارا بیانیہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوشحال بنانا ہے: نواز شریف
  • پتوکی: گٹر میں گرنے سے معمر خاتون اور نوجوان جاں بحق
تازہ ترین

زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے خوبصورت سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔

سیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف خطوں میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل پوشیدہ ہے، پنجاب صحراؤں، پہاڑی سلسلوں، جھیلوں اور دریاؤں کی دھرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے دیرپا اقدامات کئے جا رہے ہیں، معیشت، مقامی ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کیلئے سیاحت ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مری گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، مری کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کے لئے ماسٹر پلان پر عمل جاری ہے، محفوظ اور آرام دہ سفر کیلئے اہم روڈز کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے، کرتار پور میں عالمی معیار کا ہوٹل بنائیں گے، مذہبی سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں نئے پرکشش سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں، سیاحوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بہترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *