• راولپنڈی میں پاکستانی نژاد فیملی اور کراچی میں غیر ملکی شہری سے لوٹ مار
  • ضلع کرم میں امدادی اشیاء کی قافلے پر فائرنگ، حالات کشیدہ، گاڑیوں کو روک لیا گیا
  • وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے، صوبائیت کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے۔
  • ہمارا بیانیہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوشحال بنانا ہے: نواز شریف
  • پتوکی: گٹر میں گرنے سے معمر خاتون اور نوجوان جاں بحق
تازہ ترین

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پلاسٹک کے اسٹرا استعمال کرنے کے حوالے سے بھی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے پیر کے روز  امریکی حکومت اور عوام کو پلاسٹک اسٹرا کی خریداری کی ترغیب دینے کے حوالے سے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں۔

اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ ہم پلاسٹک اسٹرا کی جانب واپس جارہے ہیں، انہوں نے وائٹ ہاؤس میں موجود صحافیوں کو کہا کہ کاغذ کے اسٹرا کسی کام کے نہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ پلاسٹک سے سمندر میں گھومنے والی شارکوں کو کوئی مسئلہ ہوگا۔

سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت نے ماحول دوست پالیسیوں کے تحت نان بایوڈیگریڈیبل سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے اقدامات کیے تھے اور عالمی سطح پر پلاسٹک کی پیداوار پر قابو پانے کے معاہدے کی حمایت کی تھی۔

تاہم ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورِ صدارت میں پیرس ماحولیاتی معاہدے سے دوبارہ علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ان اقدامات کو مزید کمزور کر دیا۔

نئے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ٹرمپ نے  2032 تک وفاقی علاقوں میں تمام سنگل یوز پلاسٹک مصنوعات کے استعمال کا خاتمے کی بائیڈن کی پالیسی کو بھی ختم کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *